پی ٹی آئی نے اوگرا کووزارتِ پیٹرولیم کے ماتحت کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا
کابینہ کی منظوری کے بغیر اوگرا کو وزارت پیٹرولیم کے ماتحت کرنے کا حکم غیر قانونی ہے، درخواست میں موقف
KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف نے اوگرا کو وزارت پیٹرولیم کے ماتحت کرنے کا حکم ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیرازذکا ایڈووکیٹ نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی خود مختار ادارے کومتعلقہ وزارت کے ماتحت کرنے کے لیے آئینی طریقہ کارہے جس کے مطابق اس قسم کی کارروائی کے لیے پہلے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک مراسلہ جاری کرکے ایک خودمختارادارے کو وزارت کے ماتحت نہیں کرسکتی، کابینہ کی منظوری کے بغیریہ اقدام خلاف قانون ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 3 روز قبل اوگرا اورنیپرا سمیت 5 خودمختار اداروں کو مختلف وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔