پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز سے 15 کلو ہیروئن برآمد
ہیروئن عمرہ زائرین کو سعودی عرب لیکر جانے والی پرواز کے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز سے کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی ویجیلنس ٹیم نے اینٹی نارکوٹکس اور کسٹم اہلکاروں کے ساتھ پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 712 کی چیکنگ کی تو جہاز کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ پی آئی اے کی پرواز کو رات 2 بجے عمرہ زائرین کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن جہاز سے اتنی بڑی تعداد میں ہیروئن برآمد ہونے کے بعد تمام مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی اور جہاز کی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
https://www.dailymotion.com/video/x55wm5f