وزیراعظم آج بوسنیا ہرزے گوینا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم نواز شریف تاجر برادری سے خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم نوازشریف تاجر برادری سے خطاب بھی کریں گے، فوٹو : پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف آج بوسنیا ہرزے گوینا کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت عالمی امور پر بات چیت بھی کریں گے.

وزیراعظم نواز شریف بوسنیا ہرزے گوینیا کے 3 روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اپنے دورے کے دوران بوسنیا کے وزیراعظم اور پارلیمانی اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت بین عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم نوازشریف وزراء کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس زویڈویک اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات سمیت تاجر برادری سے خطاب بھی کریں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم بوسنیا ہرزے گوینا پہنچ گئے

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز بوسنیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈیینس زویدے وچ کی دعوت پر بوسنیا ہرزے گوینا کے تین روزہ سرکاری دورے پرپہنچے ہیں۔
Load Next Story