دو الفاظ نائس گیری کرکٹ حلقوں میں آگ کی طرح پھیل گئے

یہ الفاظ ’نائس گیری‘ سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرینڈ کررہے ہیں،

یہ الفاظ ’نائس گیری‘ سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرینڈ کررہے ہیں، : فوٹو: اسپورٹس ڈیسک

ISLAMABAD:
وکٹ کیپر کی جانب سے اپنے ساتھی آف اسپنر ناتھن لیون کیلیے کہے جانے والے دو الفاظ 'نائس گیری' کرکٹ حلقوں میں آگ کی طرح پھیل گئے.


آسٹریلوی وکٹ کیپر کی جانب سے اپنے ساتھی آف اسپنر ناتھن لیون کیلیے کہے جانے والے دو الفاظ 'نائس گیری' کرکٹ حلقوں میں آگ کی طرح پھیل گئے، انھوں نے یہ الفاظ وکٹ کیپنگ کے دوران لیون کی بولنگ پر کہے تھے، دراصل ناتھن لیون اے ایف ایل پلیئر گیری لیون کو پسند کرتے ہیں، اسی تناظر میں میتھیو ویڈ نے ان کا نک نیم گیری رکھ دیا۔

ان کے یہ الفاظ 'نائس گیری' سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرینڈ کررہے ہیں، پاکستان سے برسبین ٹیسٹ کے دوران شائقین بھی 'نائس گیری' چلاتے رہے تھے، بعض من چلے تو سر منڈھنوانے کے بعد 'نائس گیری' لکھوا کر اسٹیڈیم آئے۔
Load Next Story