غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلیے کوشاں ہیں معظم جتوئی
حکومت نے زیرو ہنگر پروگرام شروع کر دیا، جدید ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوار بڑھے گی
وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سردار معظم جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر مملکت سردار معظم جتوئی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ غذائی قلت کے خاتمے کے لیے حکومت نے زیرو ہنگر پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ملکی زرعی اداروں کو تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عالمی زرعی اداروں اور ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنے کے مکمل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے جس سے غذائی قلت کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے تصدیق شدہ بیج کی فراہمی، کھاد کی دستیابی، کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی اور امدادی قیمت میں بہتری پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔