آسٹریلین اوپن کی انعامی رقم میں خطیر اضافہ کر دیا گیا
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 36.25 ملین امریکی ڈالرز کردی گئی ہے
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھاکر 36.25 ملین امریکی ڈالرز کردی گئی ہے۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھاکر 36.25 ملین امریکی ڈالرز کردی گئی، اس طرح اب مینز اور ویمنز سنگلز کے فاتحین کو 3.7 ملین ڈالر کی انعامی رقم حاصل ہوپائے گی،اس کا اعلان سیزن کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ منتظمین نے گذشتہ روزکیا، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم میں گذشتہ ایڈیشن کے برعکس 14 فیصد اضافہ کیاگیا، پہلے راؤنڈ میں ناکام رہنے والا کھلاڑی بھی اب50 ہزار ڈالر لے کر جائے گا۔
ایونٹ ڈائریکٹر کریگ ٹیلی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت ضروری تھا کہ کوالیفائنگ اور ابتدائی راؤنڈ کے پلیئرز کوکچھ مالی فائدہ پہنچائیں لہذا اس بار کوئی خالی ہاتھ نہیں جائے گا، پہلے راؤنڈ میں شریک پلیئرز کی انعامی رقم میں 30 فیصد اضافہ کیاگیا ہے، مجموعی انعامی رقم آسٹریلین ڈالر میں 50 ملین ڈالر بنتی ہے