پیٹرا کیوٹوا 3 ماہ کے لیے ٹینس سے دور ہو گئیں

کیوٹوا کم از کم تین ماہ تک اس ہاتھ سے وزن نہیں اٹھا پائیں گی

کیوٹوا کم از کم تین ماہ تک اس ہاتھ سے وزن نہیں اٹھا پائیں گی۔ فوٹو : فائل

2 بار کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کیوٹوا بائیں ہاتھ میں سرجری کے باعث کم از کم 3 ماہ کے لیے ٹینس سے دور ہوگئیں۔


2 بار کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کیوٹوا کو بائیں ہاتھ کی سرجری کے بعد کم از کم تین ماہ تک آرام درکار ہوگا،وہ گذشتہ دنوں اپنے فلیٹ میں مسلح لٹیرے کے حملے میں زخمی ہوگئی تھیں، ٹینس اسٹار کے ترجمان کیرل ٹیجکل نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ ہاتھ کی پانچوں انگلیاں اور دو رگیں بُری طرح اس حملے سے متاثر ہوئیں، ڈاکٹرز نے زخموں پر ٹانکے لگا دیے ہیں، ہاتھ پر اب دو دن تک پٹیاں بندھی رہیں گی جب کہ وہ 6 سے 8 ہفتوں میں ورزش شروع کرپائیں گی۔

کیوٹوا کم از کم تین ماہ تک اس ہاتھ سے وزن نہیں اٹھا پائیں گی، انجری کی نوعیت سنگین تھی لیکن پیٹرا کی جواں عمری کے سبب وہ اس پر قابو پاتے ہوئے دوبارہ ٹینس کھیلنا شروع کرسکیں گی،البتہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئی ہیں۔
Load Next Story