کرینہ اور سیف علی کے بیٹے کے نام پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

اداکاروں کی جانب سے بیٹے کا نام ’’تیمور‘‘ رکھنے پر بھارت میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

اداکاروں کی جانب سے بیٹے کا نام ’’تیمور‘‘ رکھنے پر بھارت میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کا ''تیمور'' نام رکھے جانے پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپورکے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام تیمورعلی خان رکھا گیا ہے لیکن بالی ووڈ اداکاروں کی جوڑی کو بیٹے کا یہ نام رکھنا مہنگا پڑ گیا جس پر بھارت میں ایک نئے تنازعے نے جنم لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر متنازعہ مصنف طارق فاتح نے ٹوئٹ کرکے بھارت میں تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور ان پڑھ یا مغرور ہیں جنہوں نے بیٹے کا نام ہندوستانیوں کے قاتل تیمور کے نام پر رکھ دیا ہے جس سے اس کی وہی شناخت بنے گی۔




متنازعہ ٹوئٹ کے بعد بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے اور اداکار جوڑے کے بیٹے کے نام کی حمایت اور مخالفت میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں جب کہ اس معاملے میں فلمی ستاروں سمیت سیاسی شخصیات بھی کود پڑی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں اداکاروں کی جوڑی کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچے کانام رکھنے کا حق ماں باپ کو ہے۔



واضح رہے کہ ہندوستان پر حکمرانی کرنے والے امیر تیمورنے 1398 میں دہلی کو فتح کیا تھا اور کئی سالوں حکمرانی کی تھی۔
Load Next Story