سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظور

مشتاق رئیسانی کی 2 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی گئی۔

مشتاق رئیسانی کی 2 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی گئی۔ فوٹو؛ فائل

MANCHESTER:
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی جب کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف مزید 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔



چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ایگزیکو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی گئی۔ ترجمان نیب کے مطابق مشتاق رئیسانی کی 2 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی گئی ہے۔



دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف مزید 2 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ نیب نے ان کے خلاف تین انکوائریوں کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے کرپشن کا اعتراف کرلیا




راجہ پرویز اشرف کے خلاف گلف رینٹل پاور کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریشما پاورز جنریشن میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر ریفرنس کی منظوری دی گئی۔



علاوہ ازیں نیب نے مختلف کیسز میں مزید 6 انکوائریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی انکوائری کی جائے گی۔ نیشنل بینک نیویارک سٹی، بحرین اور ریاض کی برانچوں میں بے قاعدگیوں کی انکوائری کی جائے گی جس میں بینک افسران کے خلاف قرضوں، غیر قانونی ایڈوانس اور سکوک بانڈز کی فروخت پر انکوائری ہوگی

واضح رہے کہ سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی پر ڈیڑھ ارب روپے کرپشن کا الزام تھا جس کے بعد نیب نے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر 75 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی تھی جب کہ مشتاق رئیسانی کی کراچی میں بھی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا انکشاف ہوا تھا۔ نیب نے مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو بھی گرفتار کیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x55z7ph_nab-plebarganning_news
Load Next Story