مجھے میری ماں کے قتل پر انصاف نہیں ملا توعام لوگوں کا کیا حال ہوگا بلاول بھٹوزرداری

خواتین کو قتل یا زخمی کرنا غیرت کی بات نہیں، خواتین پرتشدد کرنے والےغیرت کے نقاب میں چھپ جاتے ہیں، چیئرمین پی پی پی

خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سزا کا نظام لانا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی۔ فوٹو:فائل

SWABI/PESHAWAR:
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے میری ماں کے قتل پر انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔


پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر بچی اور لڑکی مستقبل کی بے نظیر ہے اس کے لئے ہمیں معاشرے میں مردوں کی سوچ کو بدلنا ہوگا، ہم محترمہ شہید کے ساتھ انصاف نہیں کرسکے اور افسوس ہے کہ مجھے بے نظیر بھٹو کے قتل پر انصاف نہیں ملا توعام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سزا کا نظام لانا ہوگا کیونکہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنا افسوسناک ہے،کئی خواتین کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا جس کے لئے ہمیں قانون نہیں ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا، خواتین کو قتل یا زخمی کرنا کوئی غیرت کی بات نہیں،خواتین پر تشدد کرنے والے غیرت کے نقاب میں چھپ جاتے ہیں اس لئے قانون ہر انسان کو برابری کا حق دیتا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x55z7pg_bilawal_news
Load Next Story