فلم ’’بے شرم‘‘ میں والدین کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی رنبیر

ریمیک فلمیں پرفارم کرنے کے لیے تیاری کرلی ہے، بالی ووڈ اداکار کی گفتگو

فلم کی کہانی مختلف ہے اور اس میں نیا موڑدیا گیا ہے، رنبیر کپور فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور نے کہا ہے کہ نئی فلم ''بے شرم ''میں والدین کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اس ریمیک فلم کے لیے ابھی سے تیاری کرلی ہے اور اس میں اپنا اہم کردار نبھانے کے لیے تیاری کرچکا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی مختلف ہے اور اس میں نیا موڑدیا گیا ہے۔ اس فلم کی شیڈول شوٹنگ جلد شروع ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس ریمیک فلم رنبیر کپور اہم کردار میں کاسٹ کیے گئے ہیں ۔




بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں رشی کپور اور نیتو سنگھ رنبیر کے والدین کا کردار نہیں نبھا رہے بلکہ فلم میں ان تینوں کے کردار رشتوں کے حوالے سے بہت مختلف ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ان کے علاوہ بھی کئی اداکار اور ادارائیں جو حقیقی زندگی میں بھی رشتے دار ہیں اور فلم میں بھی ایسے ہی کردار نبھائے ہیں ۔بالی وڈ اداکارہ نیتو سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم ''بیشرم'' کے لیے رنبیر کا انتخاب بہت اچھا ہے رشی کے ساتھ پھر نئی فلم میں کام کرکے خوشی ہوگی۔
Load Next Story