قائداعظم کا یوم پیدائش جوش و جذبے سے منایا گیا مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

صدر مملکت نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر بلاول بھٹو زرداری ،ڈاکٹر عشرت العباد، قائم علی شاہ اورکابینہ کے ارکان مزار قائد پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا136واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منگل کو کراچی سمیت ملک بھر میں منایا گیا۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے حاضری دی، صدر مملکت نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،انھوں نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے،صدر مملکت کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی موجود تھے۔

قبل ازیں بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،اس موقع پر دلوں کو گرما دینے والی فوجی دھن بجائی گئی،گارڈ ز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائیں،بعد ازاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ کابینہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کے مزار قائد پر حاضری دی۔




پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میںگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کو جن مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے اُن سے نمٹنے کیلیے قائد اعظم ؒ کے زریں اور سنہری اُصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہوکر ہی سرخرو ہوسکتے ہیں،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ لوگ مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا۔

وزیر اعلی نے کہا قائد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمدحسین سید نے بھی اہلیان کراچی کی جانب سے مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں مزار قائد اعظم پر مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنمائوں نے حاضری دی۔
Load Next Story