نئے سال کی آمد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافے کا امکان ہے، ذرائع
نئے سال كی آمد پر پٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر تك اضافے كا امكان ہے۔
اوگرا ذرائع كے مطابق یكم جنوری سے پٹرول ایك روپیہ 28 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایك روپیہ 31 پیسے جب كہ ہائی اوكٹین 2 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ اسی طرح مٹی كے تیل كی قیمت میں ایك روپے 46 پیسے جب كہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایك روپیہ 47 پیسہ فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے كی سمری اوگرا 29 دسمبر كو وزارت پٹرولیم كو بھجوائے گا اور حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔