تلہار میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج
لوڈشیڈنگ کے لیے حیسکو کو حکومت نے کھلی چھوٹ دے دی ہے، شہری
تلہار میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، روزانہ غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویژن تلہار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوگئی ہے۔
تلہار کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تلہار میں غیر اعلانیہ اور غیر قانونی لوڈشیڈنگ سے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے حیسکو کو مکمل آزادی دے رکھی ہے، دوسری جانب حیسکو اہلکاروں نے ماتلی میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دگنا کردیاہے۔
پہلے شہر میں 2 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی جو اب بڑھ کر 4 گھنٹے ہوگئی ہے، واضح رہے کہ مقامی گرڈ کو واپڈا کے بجائے مقامی اومنی پاور پلانٹ سے بجلی مہیا کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماتلی میں لوڈشیڈنگ کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔