ٹنڈوالہیار راجپوت برادری میں تصادم 8 افراد زخمی

بچوں کی معمولی تکرار پرکلہاڑیوں کا استعمال، علاقے میں کشیدگی، فریقین مورچہ بند

زخمیوں کو نازک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار کے گائوں علی شیر مہاجر میں بچوں کی معمولی تکرار پر راجپوت برادری کے 2 گرہوں میں تصادم ہوگیا۔

فریقین نے ڈنڈوں، کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیاجسکے نتیجے میں محمد اسلم راجپوت، رفیق راجپوت ، شاکر راجپوت، سرور راجپوت، سرفراز راجپوت سمیت8افراد زخمی ہوگئے۔




زخمیوں کو نازک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ تصادم کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دونوں گروپ مورچہ بند ہیں۔
Load Next Story