ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے امریکی سفیر

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا کااہم اتحادی ہے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے جوقابل تعریف ہے، امریکی سفیر۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا کااہم اتحادی ہے اوران کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے کیونکہ باہمی تجارت کا فروغ دونوں ممالک کی معیشتوں اورعوام کیلیے فائدہ مند ہے، امید ہے ٹرمپ دور میں پاک امریکاتعلقات مزید بہتر ہوں گے۔


ڈیوڈ ہیل نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیرنے کہا پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ابھی تک پرانی ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے، امریکا کی جدید زرعی ٹیکنالوجی ومشینری کیلیے پاکستان کی مارکیٹ میں پرکشش مواقع موجودہیں اور امریکی ٹیکنالوجی کواستعمال میں لاکرپاکستان کی زرعی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے جوقابل تعریف ہے اوراب امریکا سمیت دیگرممالک کے باشندے زیادہ اعتماد کیساتھ پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔
Load Next Story