مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کیخلاف مظاہرے
سندھ بھر میں ریلیاں اور دھرنے،حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ،لواحقین سے ہمدردی
لاہور:
کراچی میں مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ڈگری کے محمدی چوک پر جماعت اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام زاہد عمران کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مال و جان کی حفاظت کرنے میں پہلے ہی ناکام ہے اور اب علماء کرام پر قاتلانہ حملے کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔سجاول سے نامہ نگار کے مطابق کراچی میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر فائرنگ اورمحافظوں کی شہادت پر مقامی رہنمائوں حافظ ریاض اورحافظ سلیمان توحیدی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ اور ان کے محافظوں کی شہادت کے ذمے دار دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔نواب شاہ میںمولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اور ان کے محافظوں کی ہلاکت کے خلاف نامعلوم افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرکے روڈ و دیگر علاقے بند کرادیے۔
اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے کبیر مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنمائوں محمد سکندر شاہ،حاجی کریم بخش بلوچ،حاجی غلام علی لونڈ،مولانا اصغر تھیبو،کلیم اللہ قائم خانی و دیگر نے کہا کہ کراچی میں اہلسنت کا قتل کیا جارہا ہے،مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ ملک کے حالات خراب کرنے کی گہری سازش ہے۔
مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اور 5 افراد کی شہادت کے خلاف بدین میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مولانا عبیداللہ سندھی اور مولانا عبدالغفار جمالی نے واقع کی شدید مذمت کی اور لواحقین سے دکھ کا اظہار کیا۔