آصف زرداری کو پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینی چاہیئے وزیراعظم
دھرنے کی وجہ سے وقت ضائع نہ ہوتا تو 2017 میں بجلی کا مسئلہ حل ہو جاتا، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو وطن واپس آکر پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لینی چاہیئے۔
بوسنیا ہرزے گوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری سے اچھا تعلق ہے جو قائم رکھنا چاہتے ہیں، ہم نے آصف زرداری کو صدارت کے بعد اچھے انداز میں رخصت کیا، آصف علی زرداری کے وطن واپس آنے کی خوشی ہے، انہیں وطن واپس آکر اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیئے اور پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت کے اسکینڈلز پر مجھ سے پوچھا گیا کہ استعفے کیوں نہیں دیتے؟ یہاں تو دھرنوں کو شکرانے میں بدلنے اور استعفوں کو واپس لینے کا بھی چلن ہے۔ میثاق جمہوریت کے بعد جو این آر او کیا اس سے ہمیں دھچکا لگا۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر دھرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ 9 ماہ کے لئے ملتوی ہوا، دھرنے کے منفی اثرات کے باوجود 2018ء میں بجلی بحران ختم کر دیں گے لیکن اگر دھرنے کی وجہ سے وقت ضائع نہ ہوتا تو بجلی کا بحران 2017 میں ختم ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ چین والے پنجاب اسپیڈ کی بات ایسے ہی ہوا میں نہیں کرتے، ایل این جی پلانٹ وقت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ بد انتظامی کا شکار تھا جسے حکومت نے بہتر کر دیا، نیلم جہلم منصوبہ بغیر تیاری کے شروع کرنا ملک کے ساتھ زیادتی تھی۔ 1999میں لوڈ شیڈنگ کا بحران نہیں تھا اور ہم بھارت کو بجلی فروخت کرنے کی بات کر رہے تھے اور پھر 2013 میں بھارت سے بجلی خریدنے کی بات ہو رہی تھی۔
ریگولیٹری اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنے سے متلعق پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اتھارٹیز نجی شعبے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہیں لیکن نیپرا نجی شعبے کے بجائے حکومت کو ریگولیٹ کرنے لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا ایل این جی کا بہت زیادہ ٹیرف دے رہا تھا، ہم نے اس سے آدھا ٹیرف لگوایا، ہم نے نیپرا کے بجائے خود ریٹ طے کر کے 100 ارب روپے بچائے، اس سے زیادہ شفافیت ہو ہی نہیں سکتی، ایل این جی پلانٹ کے ریٹ ہم بہت نیچے لے کر آئے، ہم نیپرا کی مانتے تو 2018 میں بھی بجلی کا مسئلہ حل نہ ہو پاتا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ صرف بجلی پوری کر کے ووٹ لینا بہت سستا سودا ہے اس لئے ہم ملک کے اندرونی و بیرونی حالات بھی ٹھیک کر رہے ہیں، بیرونی دباؤ سے بچنے کے لئے حالات بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم نے ایٹمی دھماکے کئے تو بھارت اور پاکستان دونوں پر پابندیاں لگیں لیکن اب ہم پر یکطرفہ دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 نکاتی ایجنڈے والے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے گئے، ہم نے 3 سال میں ہر سطح پر کافی حد تک پیشرفت کی، مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔
ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا پاکستان جا کر جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے 1998 میں بنی، پہلی موٹر وے بنائی تو لوگوں نے بہت مذاق اڑایا، ہم رہتے تو اسی دور میں کراچی تک موٹر وے بن جاتی، سڑک نہ ہوتی تو اسکول اور اسپتال کیسے بنتے؟ ملک بھر میں 49 اسپتال بن رہے ہیں اور مفت علاج کے لئے کارڈز دیئے جا رہے ہیں، کچھ صوبے رکاوٹ ڈال رہے ہیں مگر ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
تحریک انصاف کی جانب سے 2017 میں عام انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرا ضمیر اس پر تبصرہ کرنا گوارہ نہیں کرتا، بحیثیت قوم ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیئے، ہماری مدت اب ڈیڑھ سال باقی رہ گئی ہے لیکن کوئی آئے یا جائے ملک کو بہتر ہونا چاہیئے، سب اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تو پاکستان اچھا بن سکتا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x560da8