سی پیک کے ذریعے ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہو جائیں گے خواجہ آصف

معاشی آزادی کے بغیر ہم خود مختار نہیں ہو سکتے، وفاقی وزیر دفاع

معاشی آزادی کے بغیر ہم خود مختار نہیں ہو سکتے، وفاقی وزیر دفاع فوٹو: فائل

KABUL:
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاشی آزادی کے بغیر ہم خود مختار نہیں ہو سکتے، سی پیک کے 46 ارب ڈالر کے ساتھ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے بہت سے دروازے کھل رہے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کو ان کی ناعاقبت اندیشی شکست تک لے آئی

خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 تک ترقی کے سفر کا واضح خاکہ نظر آنا شروع ہو جائے گا جب کہ سی پیک منصوبہ ایسی دہلیز ہے جسے پار کر کے ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کے چلنے کے قابل ہو جائیں گے۔ چار سالوں کے دوران ہم نے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی مگر اس پر میڈیا انصاف نہیں کر رہا.
Load Next Story