گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور جہاز میں آگ لگ گئی
جہاز میں 100 سے زائد افراد موجود تھے تاہم انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا
بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک اور ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک ناکارہ جہاز کی کٹائی کا عمل جاری تھا کہ اس کے اگلے حصے میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت جہاز پر 100 سے زائد افراد موجود تھے تاہم انہیں فوری طور پر نکال لیا گیا جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گڈانی میں 26 نہیں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ہی ایک ناکارہ تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے 27 مزدور جاں بحق جب کہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x560dem