کرکٹ آسٹریلیا اورپلیئرز میں معاوضوں پرمذاکرات کا نئے سال میں آغاز

کرکٹ آسٹریلیا پر الزام ہے کہ وہ نئے فنانشل ماڈل میں پلیئرز یونین کا کردار کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا پر الزام ہے کہ وہ نئے فنانشل ماڈل میں پلیئرز یونین کا کردار کم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ فوٹوفائل

کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضوں کے حوالے سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز اب نئے سال میں ہوگا۔


کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضوں کے حوالے سے رواں ہفتے ہونے والی بات چیت آخری لمحات میں بورڈ کی جانب سے منسوخ کردی گئی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ نئے فنانشل ماڈل میں پلیئرز یونین کا کردار کم کرنے کی کوشش کررہا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم بدستور پلیئرز یونین کا احترام کرتے ہیں تاہم ان کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے کچھ وضاحتیں درکار ہوں گی۔
Load Next Story