بھارتی ٹیسٹ ٹیم بورڈ اور لودھاکمیٹی کے درمیان جھگڑے کی لپیٹ میں آگئی

گذشتہ برس جنوبی افریقہ کو 3-0 سے زیر کرنے والی بھارتی ٹیم کو بورڈ نے 2 کروڑ روپے کا بونس دیا تھا۔

گذشتہ برس جنوبی افریقہ کو 3-0 سے زیر کرنے والی بھارتی ٹیم کو بورڈ نے 2 کروڑ روپے کا بونس دیا تھا ۔ فوٹو فائل

ویرات کوہلی کی قیادت میں لگاتار 5 سیریز جیتنے اور انگلینڈ کو 4-0 سے زیر کرنے کے باوجود بھارتی ٹیسٹ ٹیم کو بونس سے نہیں نوازا گیا۔


بی سی سی آئی کے سیکریٹری اجے شرکے کے مطابق موجودہ صورتحال میں بورڈ کیلیے کھلاڑیوں کو بونس دینا ممکن نہیں،عدالتی فیصلہ ہونے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔ ایک اورٹاپ آفیشل نے کہاکہ ہمیں رقم کیلیے باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے، اس لیے پھر شرمندگی کا سامنا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آپ سپریم کورٹ کو نئی انتظامیہ کا تقرر کرنے دیں جو پلیئرز کو بونس دے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس جنوبی افریقہ کو 3-0 سے زیر کرنے والی بھارتی ٹیم کو بورڈ نے 2 کروڑ روپے کا بونس دیا تھا۔
Load Next Story