لندن میں یوٹیوب اسٹار کو عربی بولنے پر جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا
آدم صالح نے فون پر عربی زبان میں بات کی تو امریکی خاتون نے ہنگامہ برپا کردیا۔
یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز سے مقبول ہونے والے اسٹار آدم صالح کو عربی میں بات کرنے پر لندن ایئرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ آدم صالح لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے نیویارک جانے کے لئے ڈیلٹا ایئر کے طیارے میں سوار ہوئے اور اس دوران پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل انہوں نے فون پر اپنی والدہ سے عربی میں گفتگو شروع ہی کی تھی کہ اس دوران امریکی خاتون نے جہاز میں ہنگامہ برپا کردیا۔ جہاز میں ہلچل مچنے کے بعد عملے نے آدم صالح اور ان کے دوست کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہی آف لوڈ کردیا۔
اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک سے متعلق ٹوئٹر پر آدم صالح کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے دوست کو ڈٰیلٹا ایئرلائن کے جہاز سے صرف اس وجہ سے اتار دیا گیا کیوں کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ فون پرعربی میں بات کررہا تھا۔