ن لیگ سے گرین سگنل ملنے پرپی پی کااحتجاج کے بجائے بات چیت پرغور
سخت بیانات دینے کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا تاہم مذاکرات سے معاملات طے کیے جائیں گے۔
حکمراں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مذاکرات کا گرین سگنل ملنے کے بعد پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف سخت احتجاجی پالیسی فوری اختیار کرنے کے بجائے بتدریج اپنی سیاسی اننگ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی اس نئی حکمت عملی کے تحت حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلیے احتجاج کی پالیسی اختیار کرنے کیلیے سخت بیانات دینے کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا تاہم مذاکرات سے معاملات طے کیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں آخری حکمت عملی کے تحت حکمراں لیگ کے خلاف لانگ مارچ کرے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرخزانہ اسحقٰ ڈار کے پس پردہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطے ہوئے ہیں۔