الیکشن کمیشن کا 67 کروڑ روپے زکوٰۃ فنڈ کی منظوری کا نوٹس جواب طلب
فنڈکے اجراسے رقم دھاندلی میںاستعمال ہوسکتی ہے،سیاسی مفاد کیلیے فنڈکے استعمال کی اجازت نہیںدے سکتے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعت اسلامی کی درخواست پرخیبر پختونخواکے سیلاب زدہ علاقوں میں زکوٰۃ کے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے 37 کروڑروپے کے فنڈمیں مبینہ بے قاعدگیوںکی شکایات کے باوجودصوبائی زکوٰۃ کونسل کی جانب سے مزید 67 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی محکمہ زکٰوۃ سے جواب طلب کرلیا ہے۔
مزید فنڈکے اجرا کی منظوری کاانکشاف روزنامہ ایکسپریس نے کیا تھا جماعت اسلامی کے رہنما شبیراحمدخان نے الیکشن کمیشن کوباقاعدہ درخواست دی جس پرالیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سخت نوٹس لیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ زکوٰۃ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے آنے والے لیٹرکوچیف سیکریٹری خیبرپختونخواکوارسال کردیا ہے،مذکورہ لیٹرمیںالیکشن کمیشن نے اس حوالے سے شدیدتحفظات کااظہارکیاہے اور کہا ہے کہ تحفظات کے باوجودفنڈ کے اجراء سے مذکورہ رقم دھاندلی میںاستعمال ہوسکتی ہے۔
لیٹرمیں اس ا مرکابھی اظہارکیاگیاکہ کسی سیاسی جماعت کے فائدے کیلیے کسی حکومتی فنڈکے استعمال کی اجازت نہیںدی جاسکتی ۔اس حوالے سے سیاسی جماعت کی جانب سے بھی باقاعدہ شکایت کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کانوٹس لیاجارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض اضلاع میں مبینہ طور پر ان زکوٰۃ فنڈز کی غلط تقسیم کی گئی اور اس حوالے سے بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آنے کے بعد چیف سیکریٹری کی جانب سے 3 اضلاع سوات ' شانگلہ ' کوہستان میں معاملات کی انکوائری صوبائی معائنہ کمیٹی کو سونپ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمیٹی سے بعض چیئرمینوں کی طرف سے تعاون نہ کرنے و دیگر بعض اضلاع کی شکایات پر محکمہ زکوٰۃ نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو بھی خصوصی آڈٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔ آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن قومی و صوبائی اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات ایک ہی روز میں کرائے گا، انتخابی اخراجات کی تجاویز کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 342اور چاروں صوبوں کی 728انتخابی نشستوں پر مجموعی طورپر 4ارب 96کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔