خفیہ قوتیں الیکشن ملتوی کرانیکی سازش کر رہی ہیںخورشید شاہ

سیاست نہیں ریاست بچائو آمروں کے نعرے تھے،کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بنے گا

27دسمبر کو بلاول پارٹی قیادت سنبھالیں گے، زرداری شریک چیئرمین کا عہدہ چھوڑسکتے ہیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمر ضیاء کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دے کر ملک سے وفاداری کا ثبوت دیا جو آمروں سے معاہدے کرکے ملک اور قوم کو اکیلا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں وہ لیڈر کیسے بن سکتے ہیں ۔

سیاست نہیں ریاست بچائو آمروں کے نعرے تھے ۔کالاباغ ڈیم کا راگ الاپنے والے سن لیں کہ کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بنے گا ۔ عمر کس واہ پٹنی لنک چینل کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث آج کوئی اسکول ،مسجد ، امام بارگاہ،عبادت گاہ اور دیگر ادارے محفوظ نہیں ہیں یہ ایک جنرل کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے ۔ اس سے قبل خورشید شاہ نے عمر کس واہ پٹنی لنک چینل کا بٹن آن کرکے پانی کے فراہمی کا افتتاح کیا۔




علاوہ ازیںسکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے ریاست پھر سیاست کا نعرہ، ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کی سازش ہے، متحدہ قومی موومنٹ ان ڈائریکٹ اس سازش کا شکار ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ خفیہ قوتیں الیکشن ملتوی کرانے کیلیے سازش کررہی ہیں۔ 27دسمبر کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری باقاعدہ طور پر پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری شریک چیئرمین کے عہدہ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بعض ٹی وی چینلز نے پیسوں کی خاطر شرمناک قسم کے اشتہارات نشر کرائے اور ملک کو جمہوریت کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story