ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جوہری صلاحیت میں اضافے کا عندیہ دیدیا
ٹرمپ کے بیان کے بعدعالمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیے۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ امریکا کو اپنی جوہرہ صلاحیت اس وقت تک بڑھانی چاہئے جب تک دنیا جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ہوش کے ناخن نہیں لیتی جب کہ ٹرمپ کے بیان کے بعدعالمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور خود امریکا کی دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کو کم کرنے کی پالیسی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
دوسری جانب امریکا کے سیاسی حلقوں نے بھی ٹرمپ کے بیان کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورنومنتخب امریکی صدرکی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی ضرورت کی طرف اشارہ کررہے تھے اوران کے بیان سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عسکری جوہری صلاحیت میں اضافے کا اشارہ دیا تھا۔ آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ کے پاس 7 ہزار 100 جب کہ روس کے پاس 7 ہزار 300 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x5664sg_trump_news