16مارچ کو اسمبلیاں تحلیل کرکے عبوری حکومت قائم کردی جائیگی قمر کائرہ
چیف جسٹس شہباز شریف کا اصل چہرہ سامنے لائیں، عدلیہ پر لگے ایک اور داغ بھی دھو ڈالیں،انتخابات وقت پر ہوں گے
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزماں کائرہ نے کہاہے کہ اسمبلیاں 16 مارچ کو تحلیل کرکیعبوری حکومت قائم کردی جائے گی۔
چیف جسٹس شہباز شریف کا اصل چہرہ سامنے لائیں، عدلیہ پر لگے ایک اور داغ بھی دھو ڈالیں۔انتخابات وقت پر ہوں گے۔ اگر رشوت لینے والے جج کو مستعفی ہونا پڑا تو رشوت دینے والا وزیراعلیٰ کیوں ہے؟صدرآصف زرداری کے پاس صرف ایک عہدہ ہے۔ منگل کوہارون آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ عبوری حکومت کاطریقہ کارآئین میں موجود ہے ۔ طاقت کے ذریعے تبدیلی لانامثبت رویہ نہیں ۔کسی غیرآئینی بات کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ جنوبی پنجاب میں مایوسی کی لہر ہے ۔
عوامی فیصلوں میں فوج اور عدلیہ کا کردار قبول نہیں کیا جاسکتا۔ نگراں حکومت مشاورت سے بنائی جائے گی۔ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرپشن کا شور مچانے والے ثابت توکرکے دکھائیں۔ عدلیہ کے چیمپیئن بننے والوں نے اپنے دور میں سپریم کورٹ کے دو حصے کردیے تھے۔
صدرآصف زرداری کے پاس صرف ایک عہدہ ہے پارٹی کا عہدہ اعزازی ہے۔نئے گورنر کی تعیناتی کسی کیخلاف سازش نہیں۔ صوبے کا 70 فیصد بجٹ لاہور پرخرچ کیا جا رہاہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں جو فیکٹریاں لگائی ہیں اور لندن میں کروڑوں ڈالر کے فلیٹ لیے ہیں، وہ پیسے کہاں سے آئے۔ ججوں پر دبا ؤڈالنے والا رشوت دینے والا تب بھی وزیر اعلی تھا اور آج بھی وزیر اعلی ہے۔
آصف زرداری کو ایک گاڑی کی ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر10 سال جیل میں رکھا گیا ،ہم ہمیشہ عدلیہ کے ہاتھوں شہید ہوجاتے ہیں۔ بہاولپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چاہدری اصغر خان کیس کی طرح عدلیہ پر لگے ایک اور داغ کو بھی دھو ڈالیں اور شہباز شریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لائیں۔ اگر رشوت لینے والے جج کو مستعفی ہونا پڑا تھا تو رشوت دینے والا وزیراعلیٰ کیوں ہے ؟۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سوئس بینکوں میں جو کیس ہیں، ان کے بارے میں نواز شریف کا انٹرویو کتاب میں موجود ہے جب نوازشریف نے خود کہا تھا کہ ہم نے جھوٹے مقدمات بنا کر محترمہ کے ساتھ زیادتی کی تھی۔