برطانوی اخبار کا امریکی سائیکلسٹ پر 10لاکھ پائونڈ ہرجانے کا دعویٰ
امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی’یو ایس اے ڈی اے‘ نے لانس آرمسٹرانگ کو ممنوع دوائوں کے استعمال کا مجرم قراردیا تھا
برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ پر 10 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ کر رہا ہے۔
2004 میں جب سنڈے ٹائمز نے لانس آرمسڑانگ پرممنوع دوائوں کے استعمال کا الزام لگایا تھا توانھوں نے ہتکِ عزت کا مقدمہ کرکے اخبار سے تین لاکھ پاؤنڈ وصول کیے تھے۔حال ہی میں امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی'یو ایس اے ڈی اے' نے لانس آرمسٹرانگ کو ممنوع دوائوں کے استعمال کا مجرم قراردیتے ہوئے ان کے سات ٹورڈی فرانس اعزازات سے منسوخ کر دیے تھے اور ان پرسائیکلنگ میں حصہ لینے کی تاحیات پابندی بھی لگا دی تھی۔آرمسٹرانگ نے الزام کی تردید کی تھی تاہم انھوں نے خود پرعائد الزام کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
برطانوی اخبارسنڈے ٹائمز نے آرمسٹرانگ سے تین لاکھ پاؤنڈ کے علاوہ اس کیس پراٹھنے والے اخراجات بمعہ سود واپس ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سنڈے ٹائمز کے وکیل کی جانب سے آرمسٹرانگ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ اب یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ان کی جانب سے دائر کیا جانے والا مقدمہ بے بنیاد تھا۔آپ کاموقف کہ آپ نے کھیل کے دوران کبھی ممنوع دوائیں استعمال نہیں کیں،غلط ثابت ہو چکا ہے۔