’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے ٹاک شو ’’کبھی سوچا‘‘ کو زبرست رسپانس مل گیا

پروگرام پولیس سے متعلق عوام کی سوچ تبدیل کرنے کی کوشش ہے، عدنان صدیقی

پروگرام ہرہفتے کی شام 7 بجے ایکسپریس نیوزپرنشر کیا جارہا ہے۔ فوٹو:اسکرین گریب

ایکسپریس نیوز پر نیا ٹاک شو ''کبھی سوچا'' کی گذشتہ ہفتہ نشر ہونے والی دوسری قسط کو بہترین فیڈبیک موصول ہوئی، ویور شپ کے لحاظ سے بات کی جائے تو پروگرام چوتھے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔ ''کبھی سوچا'' پروگرام کی میزبانی ناموراداکارعدنان صدیقی کررہے ہیں۔

پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعہ عوام میں سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی طرف توجہ دلانا ہے جو کہ بے اعتمادی اور بدعنوانی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، یہ پروگرام پولیس محکمہ کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور عوام کی پولیس کی جانب قائم شدہ رائے وسوچ کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ شو سے قبل وہ بھی پولیس محکمہ کے لیے وہی سوچ رکھتے تھے جو معاشرے کے دیگر لوگوں کی ہے تاہم اس شو نے ان کی آنکھیں کھول دیں اور اب احساس ہوتا ہے کہ پولیس کا کام کتنا محنت طلب ہے، کن مسائل و خطرات سے گزر کر یہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انھیں وہ عزت نہیں ملتی جس کے یہ حقدار ہیں۔


''کبھی سوچا'' کا بنیادی مقصد پولیس کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے، پروگرام میں ایمانداری اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کوسراہا جاتا ہے بلکہ پولیس کے ادارے کی کمزوریوں اوراس منفی رویے پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے جس سے عام طور پر شہریوں کو سامنا رہتا ہے۔

پروگرام ہرہفتے کی شام 7 بجے ایکسپریس نیوزپرنشر کیا جارہا ہے پروگرام میں رؤف لالہ اوررؤف آفریدی مزاح کے عنصر کا تڑکا لگانے کے لیے معاون میزبان کے طورفرائض انجام دے رہے ہیں۔

 
Load Next Story