بھارت احتجاج میں زخمی اہلکار ہلاک 8افراد پر قتل کا مقدمہ
کرسمس پر بھی انڈیا گیٹ کے اطراف آمد و رفت بند،کشمیری مظاہرین پر لاٹھی چارج کئی زخمی
بھارت کے دارالحکومت میں خواتین سے زیادتی کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا۔پولیس اہلکار پر حملے میں گرفتار ہونے والے 8افراد پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کرسمس کے دن بھی نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے اطراف علاقے میں معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکے۔ متعدد میٹرو اسٹیشن منگل کو بھی بند رہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے طلبا نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی فورسز اور مظاہرین نے شدید لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔16دسمبر کو طالبہ سے اجتماعی زیادتی پر احتجاج کی حالیہ لہر کے دوران 100سے زائد مظاہرین اور 50سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔
بھارتی صدر پرنب مکھرجی نے بھی شہریوں اور خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ صفدر جنگ اسپتال کے ڈاکٹر ایم مشرا کے مطابق اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ پریس انکلیو سرینگر کے سامنے مظاہرہ کرنے والے طلبا کے ایک گروپ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میںبے حرمتی کا شکار بننے والی خواتین کو بھی انصاف فراہم کیا جائے۔ ادھر شوپیاں میں سیکڑوں لوگوں نے نئی دلی میں پیش آنے والے بے حرمتی کے واقعے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔