وقت پر انتخابات ہی بحرانوں سے بچنے کا واحد راستہ ہےفضل الرحمن
التوا مزید مسائل پیدا کریگا، عوام نئی گیم بر داشت نہیں کریں گے، تبدیلی سیا ست سے ہی آئیگی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مو لانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مقرر وقت پر انتخابات کا انعقاد ہی ملک کو درست سمت میں لے جانے اور بحرانوں سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔
عوام کوئی نئی گیم بر داشت نہیں کریں گے، سیا ست کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انتخابات کا التوا مزید مسائل کو جنم دے سکتا ہے اور ملک کسی بڑے بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔ مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ منگل کو مکہ مکرمہ سے پارٹی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ مو لا نا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انتخابات کے التواکے لیے کچھ کام ہو رہا ہے لیکن قوم ایسی کسی سازش کو قبول نہیں کرے گی۔ جے یو آئی پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو ہم اس کی بھر پور مخالفت کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ جے یو آئی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گیاور سیکیولر لابی اور بیرونی ایجنڈے کے ٹھیکیداروں کو شکست دے گی۔ انھوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے والے پہلے بھی نا کام ہو چکے ہیں اور اب بھی قوم کسی بیرونی ایجنڈے کو قبول کر نے کو تیار نہیں۔ عوام مقررہ وقت پر انتخابات میں امپورٹ سیاست اور نعروں کو مسترد کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کارکن کسی افواہ پر توجہ نہ دیں بلکہ انتخابات کی تیاریاں کریں اورعوام سے رابطے بڑھائیں۔