بشیربلورکے صاحبزادے ہارون بلورکومشیر بنانے کا فیصلہ
اسفندیارولی نے وزیراعلیٰ کوہدایت کردی،سمری آج گورنرکوبھیجی جائے گی
عوامی نیشل پارٹی نے سینئر وزیربشیراحمد بلورکی جگہ ان کے بڑے صاحبزادے بیرسٹرہارون بلورکو وزیراعلیٰ کا مشیر خصوصی مقررکرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی جانب سے وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کو جاری کی جانیوالی ہدایت میںکہا گیا ہے کہ ہارون بلور کو وہ اپنا خصوصی مشیر مقررکریں۔
اور انھیں بلدیات کا محکمہ ہی حوالے کیا جائے جس کے لیے سمری آج گورنرکو ارسال کی جائیگی جسکی منظوری کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا۔