اولمپک مشعل کا70روزہ سفر مکملامیتابھ نے بھی تھاما
بکنگھم پیلس میںبرطانوی شہزادے ولیم اہلیہ میڈلٹن کے ہمراہ استقبال کیلیے موجود رہے
اولمپک مشعل نے70روزہ سفر مکمل کر لیا،اسے جمعرات کے روز کیمڈن سے براستہ سینٹ پال کیتھیڈرل، ٹیٹ ماڈرن آرٹ گیلری ، سینٹ پینکریاز اسٹیشن، میلینیئم برج، شیکسپیئرگلوب تھیٹر، برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سمیت بکنگھم پیلس بھی لے جایا گیا،
وہاں شہزادہ ولیم اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیتھرین میڈلٹن کے ہمراہ استقبال کے لیے موجود تھے، معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے بھی گذشتہ روز سائوتھ ورک میں ٹارچ تھامنے کا اعزاز حاصل کیا، اس بارے میں ایک روز قبل امیتابھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ مجھے اولمپک مشعل اٹھانے کا موقع دے کر عزت افزائی کی گئی، یہ مجھ سمیت میرے پورے ملک کیلیے قابل فخر بات ہے،
69 سالہ امیتابھ بچن واحد بھارتی مشہور شخصیت نہیں جو لندن اولمپکس کے ساتھ منسلک ہیں،اس فہرست میں ان کے ہم وطن معروف موسیقار اے آر رحمان بھی شامل ہیں۔ وہ لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریبات کیلیے بنائے گئے نغمے کی موسیقی دیں گے،
انھیںیہ ذمہ داری افتتاحی تقریب کے آرٹ ڈائریکٹر اور ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈینی بوائل نے سونپی ہے۔ اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ میں نے برطانیہ میں بھارت کے اثر انداز ہونے کے حوالے سے ایک پنجابی گانے کا ٹریک ترتیب دیا جواولمپکس کی افتتاحی تقریب کے نغمے کا حصہ اور ہدایت کار ڈینی بوئل کی تخلیقی خواہشات کے عین مطابق ہوگا۔
یاد رہے کہ جمعے کو میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کیلیے اولمپکس اسٹیڈیم لے جانے سے قبل مشعل کا آخری پڑاؤ ہائیڈ پارک ہے جہاں ایک محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا جائے گا،ٹارچ اب تک برطانیہ میں تقریباً 8 ہزار میل کا سفر طے کر چکی ہے۔