میلبورن ٹیسٹپچ کی بیٹسمینوں سے بے وفائی کا خدشہ
پچ بیٹسیمنوں کیلیے آسان نہیں ہوگی خاص طور پر ابتدا میں بہت سنبھل کر کھیلنا پڑے گا،پلیئرز
میلبورن ٹیسٹ میں پچ کی بیٹسمینوں سے بے وفائی کا خدشہ ہے پچ پر4ملی میٹر گھاس چھوڑ دی گئی ہے جس پر بیٹسمینوں کو پیسرز کے ابتدائی وار جھیلنا پڑیں گے۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر 4ملی میٹر گھاس چھوڑ دی گئی ہے، کیوریٹر ڈیوڈسینڈرسکی نے بتایا کہ پچ ابتدا میں پیسرز کیلیے انتہائی سازگار ہوگی لیکن یہاں پہلے سیشن میں بقاکی جنگ جیتنے والوں کیلیے بیٹنگ آسان ہوتی جائے گی،انھیں رنز بنانے میں آسانی ہوگی،کسی کیلیے یہ مناسب نہیں ہوگا کہ آتے ہی جارحانہ انداز اپنالے، پہلے کنڈیشنز کو سمجھنا ہوگا، تھوڑا وقت گزار کر ایک بار کریز پر سیٹ ہونے والوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہونی چاہیے، بنیادی طور پر یہ نئی گیند کی پچ ہے، آخری دنوں میں یہاں تھوڑی ٹرن اور ناہموار باؤنس ہوگا، بہرحال اچھی کارکردگی کیلیے بولرز اور بیٹسیمنوں سب کو محنت کرنا ہوگی، ڈیوڈسینڈرسکی کا یہ بیان ڈیوڈ وارنر کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے جو آتے ہی جارحانہ انداز اختیار کرتے اور ان دنوں فارم میں بھی نہیں ہیں۔ کیوریٹر نے کہا کہ گیند کتنی زیادہ اسپن ہوگی کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اگر میں ٹیم بناؤں تو اس میں ایک سلو بولر ضرور ہوگا، رواں سال ڈومیسٹک میچ میں جان ہالینڈ کی گیند زیادہ ٹرن نہیں ہوئی لیکن انھوں نے اہم وکٹیں حاصل کیں، دوسری جانب پلیئرز کا کہنا ہے کہ پچ بیٹسیمنوں کیلیے آسان نہیں ہوگی، خاص طور پر ابتدا میں بہت سنبھل کر کھیلنا پڑے گا۔