اسپیکربلوچستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظورکرلی گئی

میرے خلاف پیش کی جانیوالی تحریک عدم اعتماد غیر آئینی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، اسلم بھوتانی

میرے خلاف پیش کی جانیوالی تحریک عدم اعتماد غیر آئینی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، اسلم بھوتانی

اسپیکربلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظورکرلی گئی۔

ڈپٹی اسپیکرمطیع اللہ آغا کی زیرصدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکراسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم منظورکرلی گئی، تحریک کے حق میں 47 اورمخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا جبکہ 15ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

بلوچستان اسمبلی 63 ارکان پرمشمل ہے، اسمبلی کی ایک نشست خالی جب کہ مطیع اللہ آغا اسپیکرکے فرائض انجام دینے کے باعث اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔


بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ایک دوروز میں ہوگا جس میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، قوی امکان ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی اسپیکرمطیع اللہ آغا کو اسپیکراوربی این پی(عوامی)کی ڈاکٹرفوزیہ مری کو ڈپٹی اسپیکرکے لئے نامزدکیاجائے گا۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ آغا کو اسپیکرکے عہدے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

اس سے قبل بلوچستان اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پیش کی جانیوالی تحریک عدم اعتماد غیر آئینی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے بلائے جانے والے اجلاس میں آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، قواعد کے مطابق تحریک کے حوالے سے تمام اراکین کو نوٹسز بھجوائے جاتے ہیں مگر ان کے خلاف قرارداد پر 26 ارکان کے دستخط موجود نہیں۔

اسلم بھوتانی نے مزید کہا کہ آج کا اجلاس وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلایا گیا اس لیے انہوں نے اس اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

Recommended Stories

Load Next Story