عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے خورشید شاہ

ہر پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو لےکر چل رہے ہيں. خورشید شاہ

ہر پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو لےکر چل رہے ہيں. خورشید شاہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، مخالفوں کو پتہ ہی نہيں کہ شہید محترمہ کی سیاست کیا تھی۔


سکھرایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خسرہ سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں صالح پٹ اسپتال ميں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ویکسی نیشن کے لئے ٹیميں متحرک ہوگئی ہیں، انہوں نے تحصیل صالح پٹ ميں خسرہ سے جاں بحق بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو لےکر چل رہے ہيں، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے مخالفوں کو پتہ ہی نہيں کہ شہید محترمہ کی سیاست کیا تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story