سی این جی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا وزیر قانون
تمام فریقین نے تجاویز اور فارمولا دے دیا ہے جس پر مشاورت کے بعد گائیڈ لائن دی جائے گی۔ فاروق ایچ نائیک
وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وفاقی وزیرقانون کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے تجاویز اور فارمولا دے دیا ہے جس پر مشاورت کے بعد گائیڈ لائن دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سی این جی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔
اس موقع پر مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ سی این جی ایسوسی ایشن والے اپنا منافع بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی پر ایک ہی شرح سے ٹیکس نافذ کیا جائے، حکومت نے 30 دسمبر تک مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائے۔