پنجاب کے ضمنی انتخابات ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ایم کیو ایم کی درخواست

آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ایم کیو ایم کی درخواست

متحدہ قومی موومنٹ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں قانون کی خلاف ورزی پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔


متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہین انور گیلانی نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اورقانون کی خلاف ورزی پردرخواست دائر کی۔

ایم کیوایم نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان انتخابات کے دوران کی جانے والی دھاندلی فائرنگ اوردیگرپر تشدد واقعات کا نوٹس لیا جائے، ایم کیو ایم نے عدالت سے درخواست میں استدعا کی ہے کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story