نئے برس میں کامیابیوں کیلیے بھارتی  کپتان کوہلی نے اپنا ’ منتر‘ ظاہرکردیا

مجھے کامیابی ملے گی یا نہیں مگرمیں بڑے فیصلے کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا،ویرات کوہلی

مجھے کامیابی ملے گی یا نہیں مگرمیں بڑے فیصلے کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا،ویرات کوہلی ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے نئے برس کیلیے اپنا 'منتر' ظاہر کرتے ہوئے شعروشاعری شروع کردی


بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے رواں برس ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کیا جب کہ اگلے سال میں بھی وہ یہ سلسلہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے ایک 'کھلا خط' بھی لکھ ڈالا ہے۔ جس میں کوہلی نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے من کی آواز پر دھیان دینے اور اپنی مرضی کے فیصلے جاری رکھیں گے۔ کوہلی نے کہا کہ جب میں کوئی فیصلہ کرتا ہوں تو اپنے من کی سنتا اور اس پر عمل کرتا ہوں میں نہیں جانتا کہ اس سے مجھے کامیابی ملے گی یا نہیں مگرمیں بڑے فیصلے کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ کسے پتا کل ہم کونسی منزل کون سا مقام پائیں گے۔
Load Next Story