عامر خان کی دنگل 3 روز میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل
دنگل نے صرف بھارت میں 3 روز میں 106 کروڑ 95 لاکھ روپے روپے کمالیے ہیں
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل نے بھارتی سینما گھروں میں نمائش سے صرف 3 روز میں ہی 106 کروڑ روپے سے زیادہ رقم بٹور لی ہے۔
بھارتی میدیا کے مطابق عامر خان کی فلم دنگل 23 دسمبر کو ریلیز ہوئی اور حسب توقع کھڑکی توڑ بزنس کررہی ہے۔ فلم نے صرف بھارتی سینما گھروں سے پہلے روز 29 کروڑ 78 لاکھ ، دوسرے روز 34 کروڑ 82 لاکھ جب کہ اتوار کے روز 42 کروڑ 35 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے ،فلم نے صرف بھارت میں 3 روز کے دوران مجموعی طور پر 106 کروڑ 95 لاکھ روپے بٹور لئے ہیں۔ اس طرح گھجنی، تھری ایڈیٹس، دھوم 3 اور پی کے کے بعد دنگل بالی ووڈ کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی عامر خان کی پانچویں فلم بن گئی ہے۔
فلم مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر شائقین کی دنگل میں دلچسپی برقرار رہی تو یہ سلمان خان کی سلطان کو پیچھے چھوڑ کر رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ فلم دنگل کو ناصرف ہندی بلکہ تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔