ہیڈ کوچ اچانک سہیل خان کے گن گانے لگے
اچھے سوئنگ بولرہیں جب کہ فٹنس مسائل پرقابو پانے کیلیے وزن بھی 7 کلو کم کرلیا، مکی آرتھر
KARACHI:
مکی آرتھر نے ٹریک بدل لیا اور کوچ برائیاں کرنے کے بعد اب اچانک سہیل خان کے گن گانے لگے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اچھے سوئنگ بولر ہیں اور فٹنس مسائل پر قابو پانے کیلیے وزن بھی 7 کلو کم کرلیا۔
برسبین ٹیسٹ کے بعد ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ سہیل خان پہلا اسپیل بہت اچھا، دوسرا مناسب اور تیسرا مشکل سے کرتے ہیں، اس کے بعد ان کی کوئی کارکردگی نہیں ہوتی، یہ صورتحال دیگر بولرز پر دباؤ بڑھا دیتی ہے،اس لیے انھیں زیر غور نہیں لایا گیا، رائٹ آرم پیسر کو اب میلبورن ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا حصہ بنالیا گیا ہے، اس تضاد کے حوالے سے سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ سہیل خان نے غیر معمولی ٹریننگ کی،انہوں نے فٹنس کی بہتری کیلیے اپنا وزن بھی 7 کلو کم کرلیا ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ماہ میں سہیل نے سخت محنت سے ایک پروفیشنل کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیا،وہ واقف ہیں کہ ان کے حوالے سے ہماری کیا تشویش ہے،رائٹ آرم پیسر کی شمولیت سے بولنگ متوازن ہوئی ہے،ان کی موجودگی میں ناتھن لیون کو فائدہ اٹھانے کیلیے پچ پر زیادہ ناہموار اسپاٹ نہیں ملیں گے، وہ سوئنگ کی مدد سے ٹیم کیلیے وکٹیں بھی لے سکتے ہیں۔ ایک الگ انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے سہیل خان کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، انہوں نے مسائل پر قابو پانے کیلیے کوشش بھی کی، پوری امید ہے کہ اپنی اہلیت ثابت کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ سہیل خان ابتدا میں بہتر اور بعد ازاں بدتر بولر کی شہرت رکھتے ہیں،پیسر کی 24میں سے 21وکٹیں پہلی اننگز میں حاصل ہوئیں،دوسری باری میں ان کی اوسط 123رنز فی وکٹ ہے۔