پروٹیز بیٹنگ لکمل کے تابڑ توڑ حملے جھیل گئی
سری لنکن پیسرکے 4 شکار، میزبان نے 6 وکٹ پر 267 رنز بنالیے، ڈومنی اورکک کی ففٹیز
پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پروٹیز لکمل کے تابڑ توڑ حملے جھیل گئے، دن کے اختتام تک ٹیم نے6 وکٹ پر 267 رنز بنالیے، پال ڈومنی 63 اور اسٹیفن کک 59 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ لکمل نے 4وکٹیں لیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کو اسٹیفن کک اور ایلجرز نے 104 رنز کا آغاز فراہم کیا،اس جوڑی کا خاتمہ سورنگا لکمل کے ہاتھوں ہوا جب آؤٹ سائیڈ ایج پر وکٹ کیپر چندیمل نے دائیں جانب خوبصورتی سے گیند کو اپنے گلوز میں محفوظ کیا۔
مجموعے میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوا تھا کہ دوسرے اوپنر ایلجر بھی لکمل کا شکار بن گئے، باہرجاتی گیند کو کھیلنے کی بھیانک غلطی کا انجام چندیمل کے ایک اور خوبصورت کیچ کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ ہاشم آملا (20) لکمل کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے۔
اس صورتحال میں ڈومنی نے سنبھل کر کھیلنا چاہا مگر ہیراتھ نے انھیں 63 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا، وہ امپائر آکسنفورڈ کے فیصلے سے مطمئن نہیں تھے اس لیے ریویو کا سہارا لیا مگر ٹیکنالوجی نے بھی ان کی واپسی کے پروانے پر مہر ثبت کر دی۔
ہیراتھ نے باووما (3)کو بھی ایل بی ڈبلیو کے ذریعے چلتا کیا مگر اس بار سری لنکا کو ریویو استعمال کرنا پڑا۔ ڈو پلیسی(37) رنز پر لکمل کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو جنوبی افریقہ نے 6 وکٹ پر 267 رنز بنالیے، ڈی کک 25 اور فلینڈر 6 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔