حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حل کا سیاسی فارمولا طے کرلیا

وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے 2 مطالبات سی پیک کی قرارداد پر عملدرآمد کیلیے دوبارہ اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 دسمبر کے بعد بات چیت کا باضابطہ آغاز ہو سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
حکمراں مسلم لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حل کا سیاسی فارمولا طے کر لیا ہے۔

اس سیاسی فارمولے کے تحت وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے 2 مطالبات سی پیک کی قرارداد پر عملدرآمد کیلیے دوبارہ اے پی سی بلانے اور قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


امکان ہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 دسمبر کے بعد بات چیت کا باضابطہ آغاز ہو سکتا ہے۔

 
Load Next Story