فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ
ناک ٹین سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد 255 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سےنظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے
WASHINGTON:
فلپائن کے مشرقی علاقے میں سمندری طوفان ناک ٹین کے باعث اب تک 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے مشرقی علاقے میں گزشتہ روز ٹکرانے والے ناک ٹین سمندری طوفان کے باعث مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 18 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
طوفان کے خدشے کے باعث فلپائنی حکومت نے درجنوں بندرگاہیں بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، کیتندوانیس اور اطراف کے صوبوں سے ہزاروں افراد پہلے ہی اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے۔ جبکہ دارالحکومت منیلا میں حکام نے ہوا کے زور کے باعث گرنے کے خدشے کے پیش نظر بڑے بڑے اشتہاری بورڈز کو ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود فلپائن کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔