تھرمزید10مورہلاکرانی کھیت نامی بیماری کی تصدیق
سیکڑوںمورمرض میںمبتلا،صوبائی وزیروائلڈلائف کامٹھی کادورہ،غفلت پر 2افسربرطرف
KARACHI:
تھرپارکرمیںموروں کی بیماری میں کمی نہیں آئی،مزید10مورہلاک ہوگئے،دیہی علاقوں میں سیکڑوں موروںکے بیماری میںمبتلاہونے کی بھی اطلاعات ہیں،میڈیامیںمسلسل موروں کے مرنے کی رپورٹ کے بعد صوبائی وزیروائلڈ لائف دیارام ایسرانی مٹھی پہنچ گئے اورمختلف دیہات کادورہ کیا،صوبائی وزیرنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موروںمیںلیبارٹری ٹیسٹ سے رانی کھیت نامی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے.
اس وائرل انفیکشن پرقابو پانے کیلیے ہمیں15دن لگیں گے،صوبائی وزیرنے بتایاکہ تھرپارکر میںجنگلی حیات اورپرندوں کاسروے کرایاجائے گا،ننگرپارکرمیں نیشنل پارک بھی بنائیںگے،انھوں نے کہاکہ محکمہ وائلڈلائف کے دوافسروں کونااہلی پربرطرف کردیاگیاہے،عوام نے محکمہ وائلڈلائف کے عملے کے رویے کیخلاف احتجاج کیا جس پرصوبائی وزیرنے گائوں وبہوھار میں بیمارموروںکیلیے کیمپ لگانے کااعلان کیا۔