تھرڈ امپائرنے اظہرعلی کے رن آؤٹ کا غلط سگنل دے دیا
اسد شفیق کے ساتھ میزبان کرکٹرزکے چہروں پر بھی مسکراہٹ پھیل گئی۔
GUJRANWALA:
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تھرڈ امپائرنے اظہرعلی کے رن آؤٹ کا غلط سگنل دے دیا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اسد شفیق نے بولرجیکسن برڈ کی طرف ریٹرن شاٹ کھیلا، گیند پیسرکی انگلیوں کو چھوتی ہوئی اسٹمپس پرجا لگی، دوسرے اینڈ پرموجود اظہرعلی ڈائیو لگا کر کریز میں بروقت پہنچ گئے، رن آؤٹ کی اپیل پر ٹی وی امپائر رچرڈ النگ ورتھ نے سرخ سگنل دے دیا حالانکہ ایکشن ری پلے میں بیٹسمین واضح طورپرناٹ آؤٹ تھے۔
بڑی اسکرین پرایکشن ری پلے دیکھنے والے شائقین بھی کچھ دیرتک اس فیصلے پرحیران رہے لیکن جلد ہی تھرڈ امپائر کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اوراظہر علی کو 93 رنز کے بعد بھی اپنی اننگز جاری رکھنے کا پروانہ مل گیا، میدان میں پیدا ہونے والی اس صورتحال پر بیٹسمینوں اظہر علی، اسد شفیق کے ساتھ میزبان کرکٹرزکے چہروں پر بھی مسکراہٹ پھیل گئی۔