بینظیرکی برسی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں
داخلی راستوں پرنگرانی کے ساتھ ہائی ویز اور دیگر مقامات پر گشت بڑھایاجائے،آئی جی
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ برسی کے موقع پر ملک بھر سے عوام قافلوں کی شکل میں گڑھی خدا بخش پہنچیں گے، لہٰذا پولیس صوبہ سندھ کے داخلی راستوں پر کڑی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ ہائی ویز اور اس سے ملنے والی شاہراہوں ، ذیلی سڑکوں اور دیگر مقامات پر بھی گشت بڑھائے ، ہائی ویز پرقائم چیک پوسٹوں پر بھی مستعد پولیس افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کے قبرستان اور بالخصوص قائد عوام اور شہید جمہوریت کے مقبروں کے اطراف ہر قسم کی پارکنگ ممنوع قرار دی جائے، پارکنگ ایریازمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔