کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس کا سرچ آپریشن 17 افراد زیر حراست

حراست میں لیے گئے افراد میں کالعدم تنظیم کے 3 کارندے بھی شامل ہیں، پولیس

حراست میں لیے گئے افراد میں کالعدم تنظیم کے 3 کارندے بھی شامل ہیں، پولیس، فوٹو؛ فائل

سائٹ ایریا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 کارندوں سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے کے مختلف علاقوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی جب کہ سرچ آپریشن والے علاقوں میں لوگوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سائٹ ایریا میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 3 کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ ان کے کوائف بھی چیک کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story