پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کو دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے حكومتی نوٹیفیكیشن كوغیرقانونی قرار دینے كی استدعا كی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے حكومتی نوٹیفیكیشن كوغیرقانونی قرار دینے كی استدعا كی ہے۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز كو وزارتوں كے ماتحت كرنے سے متعلق نوٹیفیكیشن کو اسلام آباد ہائی كورٹ میں چیلنج كردیا گیا۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز كو وزارتوں كے ماتحت كرنے سے متعلق حكومتی نوٹیفیكیشن کو اسلام آباد ہائی كورٹ میں چیلنج كر دیا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار كیا كہ اوگرا كے بجائے سی این جی مالكان كوقیمتوں كے تعین كا اختیار غیرقانونی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے حكومتی نوٹیفیكیشن كوغیرقانونی قرار دینے كی استدعا كی ہے۔

واضح رہے کہ سیكرٹری كابینہ نے 19 دسمبر كو وزیراعظم كی ہدایت پر پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز كو وزارتوں كے ماتحت كرنے كا نوٹیفیكیشن جاری كیا تھا۔
Load Next Story